2025 میں ڈیجیٹل نوماڈز کے لیے بہترین 10 ممالک کا انڈیکس جاری

2025 میں ڈیجیٹل نوماڈز کے لیے بہترین 10 ممالک کا انڈیکس جاری

ویب ڈیسک: اگر آپ فری لانسر ہیں یا ورک فرام ہوم کے ذریعے دنیا گھومنا چاہتے ہیں تو کئی ممالک ایسے ہیں جو ڈیجیٹل نوماڈ ویزا کے ذریعے یہ سہولت فراہم کرتے ہیں۔

 ویزا گائیڈ کے تازہ ترین "ڈیجیٹل نوماڈ ویزا انڈیکس" کے مطابق 2025 میں دنیا کے 10 بہترین ممالک کا انتخاب کیا گیا ہے، جو ڈیجیٹل ورک کرنے والوں کے لیے مالی، تکنیکی اور طرزِ زندگی کے حوالے سے سب سے زیادہ موزوں ہیں۔

ڈیجیٹل نوماڈ ویزا کے لیے منتخب ممالک:

اسپین — بہترین انٹرنیٹ، معیاری طبی سہولیات اور لچکدار ویزا شرائط۔ کم از کم آمدنی کی شرط: 2646 ڈالرز۔
متحدہ عرب امارات — زیرو ٹیکس، تیز ترین انٹرنیٹ کی سہولت۔ کم از کم آمدنی: 3500 ڈالرز۔
مونٹی نیگرو — کم لاگت زندگی، 0 سے 15 فیصد ٹیکس کی شرح۔ کم از کم آمدنی: 1350 ڈالرز۔
بہاماس — ٹیکس فری، آمدنی کی کوئی شرط نہیں۔ شاندار ساحلی مقامات۔
ہنگری — 6 ماہ ٹیکس فری قیام، کم از کم آمدنی: 3000 ڈالرز۔
کینیڈا — 15 سے 33 فیصد ٹیکس کی شرح، آمدنی کی کوئی شرط نہیں۔
رومانیہ — بہترین انٹرنیٹ، 10 فیصد ٹیکس۔ کم از کم آمدنی: 3950 ڈالرز۔
پرتگال — 20 فیصد ٹیکس، کم از کم آمدنی: 3548 ڈالرز۔
برازیل — 0 سے 27 فیصد ٹیکس کی شرح۔ کم از کم آمدنی: 1500 ڈالرز۔
کیوراساؤ — 0 فیصد ٹیکس، آمدنی کی کوئی شرط نہیں۔
یہ ممالک نہ صرف ورک فرام ہوم کے شوقین افراد کو بہتر روزگار اور مالی فوائد فراہم کرتے ہیں بلکہ خوبصورت اور منفرد ماحول میں زندگی گزارنے کا تجربہ بھی دیتے ہیں۔ان ممالک میں قیام کے دوران فری لانسرز اور ڈیجیٹل ورک پروفیشنلز کو جدید انفراسٹرکچر، بہترین انٹرنیٹ اور سہولتوں کے ساتھ ساتھ ثقافتی اور قدرتی مناظر کا بھی لطف اٹھانے کا موقع ملتا ہے۔