بلدیاتی اداروں کو 3 ارب 40 کروڑ کا پی ایف سی شیئر جاری

ایم سی ایل 19 کروڑ81 لاکھ، 11 میونسپل کارپوریشنز کو 43 کروڑ 63 لاکھ جاری
لاہور (خصوصی رپورٹ)محکمہ خزانہ نے صوبہ کے229 بلدیاتی اداروں کو 3 ارب 40 کروڑ 25 لاکھ روپے کا پی ایف سی شیئر جاری کر دیا ۔میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کو 19 کروڑ81 لاکھ روپے جاری کئے گئے ۔پنجاب کی11 میونسپل کارپوریشنز کو مجموعی طور پر43 کروڑ 63 لاکھ ،35 ضلع کونسلوں کو ایک ارب 16 کروڑ 41 لاکھ اور182 میونسپل کمیٹیوں کو ایک ارب 60 کروڑ 39 لاکھ روپے کا کرنٹ و نان ڈویلپمنٹ پی ایف سی شیئر منتقل کیا گیا ۔محکمہ خزانہ کی جانب سے جون2025 کی گرانٹ کے سلسلہ میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق میونسپل کارپوریشن بہاولپور کو ایک کروڑ 81 لاکھ،ڈی جی خان 3 کروڑ 25 لاکھ ،فیصل آباد 8 کروڑ 76 لاکھ، گجرات 3 کروڑ 17 لاکھ، ملتان 5 کروڑ 73 لاکھ، راولپنڈی 3 کروڑ 9 لاکھ ،مری ایک کروڑ 51 لاکھ ،ساہیوال 3 کروڑ 98 لاکھ،سرگودھا 4 کروڑ 19 لاکھ اور میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ کو 5 کروڑ 30 لاکھ روپے کا ماہانہ نان ڈویلپمنٹ پی ایف سی شیئر کا اجرا کیا گیا ۔ڈویلپمنٹ پی ایف سی شیئر رواں مالی سال بھی بلدیاتی اداروں کو جاری نہیں کیا گیا۔