اسلام آباد (آن لائن)ای او بی آئی ڈیفالٹ کرنے والے اداروں سے 6 ارب 45 کروڑ روپے شراکت کی مد میں رقم وصول کرنے میں ناکام رہا ہے۔آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق مختلف ڈیفالٹنگ اداروں پر 6,458.474 ملین روپے واجب الادا ہیں۔ ان میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، بحریہ ٹاؤن (پرائیویٹ) لمیٹڈ، سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ راولپنڈی اور دیگر شامل ہیں۔ اس سلسلے میں آڈٹ نے 5,420 ڈیمانڈ نوٹسزجاری کیے تھے، مگر وصولیاں نہ ہوسکیں۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق ای او بی آئی کے ریجنل ہیڈز کو اسسٹنٹ کلیکٹر (گریڈ-1) کے اختیارات دیے گئے ہیں کہ وہ ان واجبات کو لینڈ ریونیو کے بقایا جات کی طرح وصول کریں، مگر انتظامیہ اس حوالے سے ناکام رہی