شہری اور دیہی علاقوں کی تجاویز 6 جنوری تک، حد بندی مکمل 23 جنوری تک مہلت
تمام ڈسٹرکٹ کمشنرز آج اپنے نوٹس بورڈ پر اشتہار چسپاں کریں گے، ہدایات جاری
لاہور(خصوصی رپورٹ) محکمہ بلدیات نے صوبے بھر میں بلدیاتی اداروں کی حد بندی کے رولز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس کے تحت تمام ڈسٹرکٹ کمشنرز(ڈی سی) آج اپنے اپنے نوٹس بورڈز پر متعلقہ اشتہار چسپاں کریں گے تاکہ عوام کو حد بندی کے عمل سے آگاہ کیا جا سکے۔نوٹیفکیشن کے مطابق، ڈسٹرکٹ کمشنرز چھ جنوری تک شہری اور دیہی علاقوں کی تجاویز مرتب کریں گے تاکہ تمام متعلقہ پہلو ئوں کو مدنظر رکھتے ہوئے حد بندی کی جائے۔ تمام ڈسٹرکٹ کمشنرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ 23 جنوری تک بلدیاتی اداروں کی حد بندی کا کام مکمل کر لیا جائے۔