ایران کے منصوبوں سے آنکھیں نہیں ہٹائیں گے:موسادبرسراہ ڈیوڈ بارنیا

 تل ابیب (آئی ای نپی )اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا نے کہا ہے  ایران کے منصوبوں سے آنکھیں نہیں ہٹائیں گے، اسرائیل ایرانی منصوبوں کے بارے میں بہت کچھ جانتا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق موساد کیسربراہ ڈیوڈ بارنیا نے اپنے بیان میں کہا ہم وہاں رہیں گے،جیسا کہ وہاں تھے،موساد نے ایران میں ناقابل تصورکامیابیاں حاصل کیں،ایران میں ہم نے مہینوں اور سالوں تک کام کیا۔