لاہور(سپورٹس ڈیسک) کراچی کے میدان پر تاریخ رقم، پاکستان نے اپنی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کر لیا، سلمان آغا اور محمد رضوان ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کا منفرد ترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلیگئے میچ میں جنوبی افریقا نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو 353 رنز کا ہدف دیا جو قومی ٹیم نے محمد رضوان اور سلمان آغا کی شاندار سنچریوں کی بدولت 4 وکٹوں کے نقصان پر 49 اوور میں پورا کرلیا۔ سلمان آغا اور رضوان ہدف کے تعاقب میں چوتھی وکٹ پر 250 رنز کی پارٹنر شپ بنانے والی پہلی جوڑی بن گئے۔