امریکا کو ہم خیال آزاد ممالک کیساتھ مل کر کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ ناکامیوں سے بچاجائے،لیفٹیننٹ جنرل(ر) جیک برگمین
واشنگٹن(آئی این پی ) امریکی رکن کانگریس لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ کیتھ سیلف نے کہا ہے کہ دو ایٹمی طاقتوں پاکستان اوربھارت کے درمیان جنگ کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ ایک انٹرویو میں پاک بھارت کشیدہ صور ت حال پر ردعمل دیتے ہوئے امریکی رکن کانگریس لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ کیتھ سیلف نے کہا کہ دو ایٹمی طاقتوں پاکستان اوربھارت کے درمیان جنگ کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ کیتھ سیلف نے کہا کہ ایک بار جنگ شروع ہوجائے تو اسے کنٹرول نہیں کیا جاسکتا۔ ڈیموکریٹک رکن کانگریس لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ جیک برگمین کا کہنا تھا کہ امریکا کو ہم خیال آزاد ممالک کے ساتھ مل کر کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ ناکامیوں سے بچاجائے۔