بانی پی ٹی آئی نے ملاقات کے دوران جو تجاویز دیں وہ بجٹ میں شامل ہیں
ٹک ٹاکر وزیر اعلی کو 10 کھرب روپے کے اخراجات کا حساب دینا ہوگا:مشیر اطلاعات
پشاور(آئی این پی )مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو مائنس کرنے کا خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا،خیبر پختونخوا حکومت میں نئے وزرا شامل کیے جارہے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے ملاقات کے دوران جو تجاویز دی وہ بجٹ میں شامل ہیں ۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ مخالفین آئین، قانون اور انصاف کا جنازہ نکالنے کے باوجود بھی عمران خان کو مائنس کرنے میں ناکام رہے‘ دریں اثنا ابیٹ آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت میں جلد نئے وزرا شامل کیے جا رہے ہیں ۔انہوں نے پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا ٹک ٹاکر وزیر اعلی کو 10 کھرب روپے کے اخراجات کا حساب دینا ہوگا۔