کراچی (آئی این پی ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر 75 روپے کا خصوصی یادگاری سکہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ سکہ دونوں ممالک کے درمیان گہری دوستی، باہمی اعتماد اور تزویراتی شراکت داری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔