’دھڑکن پہ ایک ہی نام آئی ایس پی آر نے نیا نغمہ ریلیز کردیا

راولپنڈی(آئی این پی )معرکہ حق میں پاک فوج کی عظیم فتح پر آئی ایس پی آر نے نیا نغمہ ریلیز کر دیا۔’دھڑکن پہ ایک ہی نام‘ کے عنوان سے آئی ایس پی آر کے نغمے میں آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی کامیابیوں کو زبردست خراجِ تحسین اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔نغمے میں وطن سے محبت اور مسلح افواج کے اعتماد کی بھرپور ترجمانی کی گئی ہے ، نغمے کا مرکزی پیغام حب الوطنی اور اتحاد ہے ، نغمہ قومی یکجہتی اور دفاعی عزم کو ظاہر کرتا ہے۔