کراچی میں بینک سے 5لاکھ یا اس سے زائد رقم نکلوانے پرسکیورٹی لازمی، ایڈوائزری جاری

کراچی (آئی این پی )کراچی میں بینکس سے رقم لے کر لٹنے والوں کو بچانے کے لئے سائوتھ پولیس نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔کراچی سائوتھ پولیس کی جانب سے جاری ایڈوائزری کے مطابق پانچ لاکھ یا اس سے زائد رقم نکلوانے والوں کو سکیورٹی لینا لازم ہوگی،بینک مینجرخود متعلقہ تھانے فون کرکے پولیس بلائے، بینکس کو مووایبل بنکربنانے کی ہدایت دی گئی ہے،بینکس کے سکیورٹی گارڈ کے لئے بلٹ پروف جیکٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ایڈوائزری میں کہا گیا کہ بینک میں تربیت یافتہ سکیورٹی گارڈکی تعیناتی کی جائے، 8میگا پکسل والے نئے کیمرے داخلی اورخارجی راستے پر بھی لگائے جائیں۔