جان شیرخان سکواش ٹورنامنٹ: ناصر اقبال نے انس علی شاہ کو مات دیدی

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) عالمی کھلاڑی ناصر اقبال نے انس علی شاہ کو بآسانی 0-3سے مات دے کر جان شیر خان مارخور چیلنجر اسکواش ٹورنامنٹ 2026 جیت لیا۔موصولہ اطلاعات کے مطابق مصحف شہید انٹرنیشنل اسکواش کمپلیکس، اسلام آباد میں منعقدہ چیمپین شپ کے فائنل میں ناصر اقبال نے اپنے حریفکے خلاف مکمل طور پر بالادستی قائم کرتے ہوئے یکطرفہ مقابلے میں کامیابی حاصل کی۔ ناصر اقبال نے محض 15 منٹ کے مقابلے میں پہلا گیم 1-11 سے جیتنے کے بعد دوسرے گیم میں 3-11 سے کامیابی پا کر تیسرے گیم میں 3-11 فتح حاصل کرتے ہوئے وننگ ٹرافی اپنے نام کی۔