چین، پاکستان کی عسکری طاقت کا خوف، بھارت نے بحری بیڑے میں اضافہ تیز کردیا

صحیح محرکات کو دیکھتے ہوئے ہم اس اعداد و شمار سے بھی تجاوز کر سکتے ہیں، سابق ایڈمرل سنجے مسرا
نئی دہلی (آئی این پی ) بھارت کے چین اور پاکستان سے دشمنی میں جنون میں اضافہ ہوگیا ہے ،جس کا ثبوت 2035 تک بھارتی نیوی میں 200 جنگی جہازوں کی شمولیت کا منصوبہ ہے۔ سائو تھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق ہر چھ ہفتے یا اس کے بعد بھارتی شپ یارڈ ایک نیا جنگی جہاز بحری فوج میں داخل کروارہا ہے اور تیاری کی یہ رفتار بیمقصد نہیں ہے۔اگلی دہائی کے اندر اندر اپنی نیوی میں 200 بحری جہازوں کو شامل کرنے کے بھارتی عزائم کے پیچھے محرک چین اور پاکستان کی بڑھتی عسکری طاقت ہے۔ چین نے دنیا کے سب سے بڑے بحری بیڑے کو وسعت دی ہے اور پاکستان نے چینی ساختہ جدید حملہ آور آبدوزوں کو شامل کیا ہے جس سے بحر ہند میں بھارتی کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے۔عسکری تجزیہ کار رواں ماہ بھارتی نیوی میں اسٹیلتھ فریگیٹ آئی این ایس مہندرگیری اور آبدوز ہنٹر مالوان کی شمولیت کو اسی کی علامت کے طور پر دیکھتے ہیں۔ دونوں داخلی سطح پر بنائے گئے سمندری جنگی جہاز اس بات کے ثبوت ہیں کہ بھارت غیر ملکی سپلائرز پر انحصار کم کرتے ہوئے اپنے بحری بیڑے میں اضافہ کررہا ہے