واشنگٹن(آئی این پی ) امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون نے مشرق وسطی میں دوسرے طیارہ بردار بحری بیڑے کی تعیناتی کی تیاری شروع کرنے کی تصدیق کر دی۔امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کے خدشات کے پیش نظر کیا جا رہا ہے۔