رمضان المبارک کی آمد سے قبل شوبز اور کھیلوں سے وابستہ متعدد معروف شخصیات عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کا رخ کر رہی ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شعیب ملک بھی حال ہی میں سعودی عرب پہنچے جہاں انہوں نے عمرہ ادا کیا۔ شعیب ملک نے خانہ کعبہ کے سامنے لی گئی اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے دعا کی کہ’’ہر مسلمان کو یہ روحانی کیفیت نصیب ہو، آمین‘‘۔واضح رہے کہ شعیب ملک نے چند روز قبل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ اس سے قبل انہوں نے اپنی دوسری اہلیہ، اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ دوسری شادی کی سالگرہ بھی منائی تھی۔