واشنگٹن: امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ایران کے ساتھ ممکنہ نئی جوہری ڈیل کے لیے چار سخت شرائط عائد کرنا چاہتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ان شرائط کا مقصد ایران کے جوہری، میزائل اور علاقائی کردار کو محدود کرنا ہے۔ مجوزہ شرائط میں شامل ہیں:
ایران سے افزودہ یورینیئم کی مکمل منتقلی
ایران کے اندر یورینیئم کی افزودگی روکنا
طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل پروگرام پر حد بندی
خطے میں موجود ایران کی حمایت یافتہ پراکسی تنظیموں سے تعاون ختم کرنا
امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ایران پر نیول بلاکیڈ لگانے کے امکانات پر بھی غور کر رہی ہے تاکہ ایران کو تیل برآمد کرنے سے روکا جا سکے۔دوسری جانب ایران نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ کسی بھی فوجی کارروائی کو مکمل جنگ سمجھا جائے گا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران کسی بھی جارحیت کا سخت اور منہ توڑ جواب دے گا۔