پیزے و شوارمے منگوا کر پیسے نہ دینے پرمقدمہ

تھہ شیخم (خصوصی رپورٹ) بونگا تھہ شیخم کے رہائشی بلال نے پولیس تھہ شیخم میں مقدمہ درج کروایا کہ نامعلوم ملزموں نے اس سے 8 پیزے و شوارمے لیے اور پیسے مانگنے پر کہا کہ یہاں کوئی پیسے نہیں ہیں اور موٹرسائیکل پر بھاگ کر فرار ہو گئے۔ بلال کی شکایت پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔