فٹبال ورلڈ کپ میں امریکہ کو ریڈ کارڈ، ڈومینوز کا 10 لاکھ ڈالرز کے پیزے مفت بانٹنے کا اعلان

واشنگٹن(سپورٹس ڈیسک )امریکی پیزا چین ڈومینوز نے اعلان کیا ہے کہ وہ فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے دوران ایک دلچسپ پیشکش کے تحت 10 لاکھ امریکی ڈالر کے برابر مفت پیزاعوام میں تقسیم کرے گا۔ یہ اعلان اس وقت حقیقت بن گیا جب امریکہ کے کھلاڑی فولا رن بالوگن کو بوسنیا اور ہرزیگووینا کے خلاف میچ میں ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔پیزا بنانے والی اس کمپنی نے ٹورنامنٹ شروع ہونے سے پہلے ہی مئی کے مہینے میں ایک وعدہ کیا تھا۔کمپنی نے اپنے ایک سرکاری بیان میں کہا تھا کہ ڈومینوز اس گرمیوں میں فٹبال کے سب سے بڑے مقابلوں کے لیے مکمل تیار ہے جس کے تحت اگر امریکی ٹیم کے کسی بھی کھلاڑی کو میچ کے دوران ریڈ کارڈ ملا تو ڈومنیوز اس غم کو کم کرنے کے لیے شائقین کو ایمرجنسی پیزا کے نام سے مفت پیزا فراہم کرے گی۔ کمپنی کے مطابق اس اسکیم کے تحت 60 ہزار سے زائد درمیانے سائز کے پیزے دیے جائیں گے