رہائشی علاقوں میں خطرناک جانور پالنے پر 6 ملزموں کا جوڈیشل ریمانڈ

لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے کمسن بچی پر شیر حملہ کے بعد رہائشی علاقوں میں خطرناک جانور پالنے کے مقدمے میں مشہور بریڈر فیاض عرف فیضی سمیت 6 ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔پولیس نے بتایا کہ ملزموں سے تفتیش مکمل ہو چکی ہے اور مزید تفتیش کی ضرورت نہیں۔ ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا جائے۔جوڈیشل مجسٹریٹ حسن سرفراَز چیمہ نے پولیس کی استدعا منظور کرکے ملزموں کو جیل بھجوا دیا۔