فٹ بال میچ دیکھنے کے لئے والدین سکول کی انتظامیہ سے معذرت کرلیں اور بچوں کو میچ دیکھنے دیں:ٹوچل کی پریس کانفرنس
لندن(سپورٹس ڈیسک )انگلینڈ کی فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ ٹوچل کا کہنا ہے کہ سکول جانے والے بچے جاگ کر میکسیکو کیخلاف میچ دیکھیں۔ہیڈ کوچ انگلینڈ فٹ بال ٹیم نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں کہ انگلش وقت کے مطابق اتوار کی شب ایک بجے میکسیکو کے خلاف ہونے والے میچ کیلئے سکول جانے والے بچے جاگتے رہیں اور اپنے ملک کا میچ دیکھ کر سوئیں، اس کیلئے والدین سکول کی انتظامیہ سے معذرت کرلیں اور بچوں کو میچ دیکھنے دیں۔رائو نڈ آف تھرٹی ٹو میں کانگو کے خلاف جیت کے بعد پریس کانفرنس میں انگلینڈ کی فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ تھامس ٹوچل نے والدین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو انگلینڈ اور میکسیکو کے درمیان رانڈ آف سکسٹین کا میچ دیکھنے دیں۔