ہراسانی تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات پر پروفیسر ڈاکٹر عرفان برطرف

کراچی(آ ئی این پی ) ہراسانی تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات پر کراچی یونیورسٹی کے  پروفیسر ڈاکٹر عرفان علی چانڈیو کو برطرف کردیا  گیا ۔یونیورسٹی کی جانب سے 26 جنوری 2026 کو جاری کردہ باضابطہ دفتری حکم نامہ کے مطابق یہ فیصلہ تحفظِ نسواں ایکٹ کے تحت ہراسانی سے متعلق قائم تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات پر عمل کرتے ہوئے کیا گیا۔ حکم نامہ میں واضح کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر عرفان علی چانڈیو کی برطرفی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔اسی حکم نامہ کے تحت وائس چانسلر ڈی یو ای ٹی نے عبوری انتظام کے طور پر شعبہ الیکٹرانک انجینئرنگ کے چیئرمین ڈاکٹر محمد رف کو اضافی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ وہ آئندہ سینڈیکیٹ اجلاس تک شعبہ ٹیلی کمیونی کیشن انجینئرنگ کے چیئرمین کے فرائض بھی انجام دیں گے، جبکہ وہ اپنی اصل ذمہ داریاں بھی برقرار رکھیں گے