پاکستان پاسپورٹ سسٹم کو عالمی معیار کے مطابق ڈھال دیا گیا محسن نقوی

 جدید نظام کے تحت پاکستان اور دنیا بھر میں پاسپورٹ درخواستوں، پرنٹنگ اور ڈیلیوری کے تمام مراحل کی  ریئل ٹائم مانیٹرنگ  ممکن ہو سکے گی
اپلائی سے  ڈیلیوری تک ہر مرحلے پر  نگرانی ہو گی:وزیر داخلہ کا ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کا دورہ، جدید مانیٹرنگ سسٹم کا افتتاح
اسلام آباد (آن لائن) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے   پاکستان پاسپورٹ سسٹم کو اب دنیا کے بہترین ممالک کے معیار کے مطابق ڈھال دیا گیا ہے اور اس کا بنیادی مقصد شہریوں کو عالمی معیار  تیز رفتار، محفوظ اور شفاف خدمات فراہم کرنا ہے۔  وزیر داخلہ نے ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاسپورٹس کی درخواستوں، پرنٹنگ اور مجموعی کارکردگی کی نگرانی کے لیے جدید ترین مانیٹرنگ سسٹم سیکوئر ہائبریڈ انٹیلیجنس فار نالج بینڈ ریسپانس انالیٹکس (شکرا) کا باقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پر وزیر داخلہ کو شکرا سسٹم کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہیں بتایا گیا کہ اس جدید نظام کے تحت پاکستان اور دنیا بھر میں پاسپورٹ درخواستوں، پرنٹنگ اور ڈیلیوری کے تمام مراحل کی  ریئل ٹائم مانیٹرنگ  ممکن ہو سکے گی، جبکہ پاسپورٹ کے اپلائی ہونے سے لے کر ڈیلیوری تک ہر مرحلے پر مکمل نگرانی کی جا سکے گی۔محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان پاسپورٹ  سسٹم کو اب دنیا کے بہترین ممالک کے معیار کے مطابق ڈھال دیا گیا ہے اور اس کا بنیادی مقصد شہریوں کو عالمی معیار کی  تیز رفتار، محفوظ اور شفاف خدمات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید مانیٹرنگ نظام کے نفاذ سے محکمہ پاسپورٹس کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی۔