موسم خشک ر ہنے کاامکان،لاہور میں سردی کی شدت کم

 لاہور(اے پی پی)محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم صبح اور رات کو سیالکوٹ ،نارووال،گوجرانوالہ اور گردونواح میں ہلکی دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد ، خشک اور ہلکی دھند چھائی رہی۔لاہور میں سورج اپنی تپش دکھانے لگا جس سے سردی کی شدت کم ہوگئی ، گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت 6اور زیادہ سے زیادہ 21سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی 8 ، دیر میں منفی 4 اور پاراچنار میں منفی 3، دورش ، سیدو شریف اور مالم جبہ میں درجہ حرارت منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔