4ویلر حوالات میں بند

لاہور(کرائم رپورٹر)گڑھی شاہو ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے شاہراہ عام پر ٹولیوں کی صورت میں ون ویلنگ کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزمان اپنی،شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر خطرناک سٹنٹ کررہے تھیڈولفن سکواڈ نے ملزمان کو ون ویلنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا۔گرفتار ملزمان سلمان،بلال،علی،دیگر کو تھانہ گڑھی شاہو کے حوالے کردیا گیا ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کے مطابق ون ویلنگ جان لیوا کھیل ہے،کارروائیاں جاری رہیں گی۔ون ویلنگ کوئی کھیل نہیں،خودکشی کے مترادف ہے،نوجوان تعلیمی سرگرمیوں میں حصہ لیں