اسد اشفاق کے گھر میں رفع حاجت کے بہانے نامعلوم عورت داخل ہوگئی اور شیمپو چرا کر لے گئی
گجرات (مانیٹرنگ ڈیسک)گجرات کے تھانہ رحمانیہ میں گھر سے شیمپو کی بوتل چوری کا مقدمہ درج کرلیاگیاجبکہ پولیس نے تفتیش شروع کردی۔ بتایاگیاہے کہ گجرات کے تھانہ رحمانیہ میں ایک انوکھی ایف آئی آر درج کی گئی جس کے مطابق موضع دیونہ منڈی کے رہائشی اسد اشفاق کے گھر میں رفع حاجت کے بہانے نامعلوم عورت داخل ہوگئی اور واش روم میں رکھی ہوئی500روپے مالیت کی شیمپو کی بوتل چراکر لے گئی۔پولیس نے ہمسائے توقیر لیاقت کی مدعیت میں اسد اشفاق کے گھرہونے والی چوری کا مقدمہ 380 ت پ کے تحت درج کرکے تفتیش شروع کردی۔