مریم نواز والی بات میں نے محض مذاق میں کہی تھی: عتیق میر

مریم نواز والی بات میں نے محض مذاق میں کہی تھی: عتیق میر

تاجر رہنما عتیق میر نے مریم نواز کے حوالے سے اپنے بیان کی وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ محض ایک مذاق تھا اور اس کا کسی بلدیاتی کارکردگی سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

 عتیق میر نے بیان میں کہا کہ جب انہوں نے کہا تھا کہ مریم نواز کو سندھ دے دیں اور مراد علی شاہ کو پنجاب، تو یہ صرف مذاق کے طور پر کہا تھا، نہ کہ کسی سیاسی یا انتظامی تنقید کے طور پر۔انہوں نے مزید وضاحت کی کہ مریم نواز کی کارکردگی کے حوالے سے ان کا تبصرہ نہیں تھا، اور ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کا معاملہ اپنے والد اور چچا کی طرح ہے، یعنی "ہمارے کام نہیں، آنا جانا دیکھو"۔ عتیق میر نے اس بات کو دہراتے ہوئے کہا کہ ان کے بیان کی حقیقت وہی ہے جو انہوں نے بیان کی ہے۔

یہ وضاحت اس وقت سامنے آئی جب گزشتہ روز کراچی کے تاجروں نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے ایک دلچسپ مطالبہ کیا تھا۔ تاجروں نے اجلاس کے دوران احسن اقبال سے کہا کہ کچھ عرصے کے لیے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو دے دیں اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ان کے حوالے کر دیں۔ اس مطالبے پر احسن اقبال نے بے ساختہ مسکرا کر خاموشی اختیار کی اور کوئی تبصرہ نہیں کیا۔