غیرت کے نام پرقتل خاتون کی لاش بر آمد، خاوند،دوبھائی گرفتار

ملزموں کا (ک)کو قتل کرنیکااعتراف ،صدرپھولنگرپولیس نے مقدمہ درج کرلیا
قصور( خصوصی رپورٹ)پھولنگرسے اغوا ہونے والی شادی شدہ خاتون کی جھلسی ہوئی لاش بر آمد،قتل میں ملوث اسکے خاوند اوردوبھائیوں کوگرفتارکرلیاگیا۔ نتھے جاگیر کے رہائشی شریف نے تھانہ صدرپھولنگرمیں اپنی 40سالہ بیٹی (ک)کے اغوا کا مقدمہ درج کرایاتھا۔ڈی پی او قصورعیسیٰ خان کی ہدایت پر خاتون کی بازیابی کیلئے ایس ایچ او ابرار حیدر پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی گئی۔24جنوری کو(ک)نے بتی چوک لاہور میں خودکو آگ لگاکر جلانے کی کوشش کی۔اطلاع پر اسکے بھائی فیاض ،ریاض اور خاوند جمیل وہاں پہنچ گئے۔ پولیس کے مطابق وہ اسے ہسپتال لے جانے کی بجائے واپس پھولنگرلیکر آرہے تھے کہ اسے غیرت کے نام پر راستے میں ہی گلادباکر قتل کردیااور اسکی تدفین شروع کردی۔تھانہ صدرپولیس اطلاع پر نتھے جاگیر پہنچ گئی۔دوران تفتیش (ک) کے خاونداور بھائیوں نے اسے چال چلن ٹھیک نہ ہونے پرقتل کرنے کااعتراف کرلیا۔پولیس نے تینوں ملزموں کوگرفتا رکرکے مقدمہ درج کرلیا۔