بے حیائی پھیلانے والی اداکاراوں پر تاحیات پابندی کا فیصلہ

وزیراطلاعات کی تھیٹرز مالکان سے ملاقات ، فحاشی پھلانے پر شدید برہمی کا اظہار 
 لاہور(کرائم رپورٹر )پنجاب حکومت نے تھیڑز میں بے حیائی پھلانے والی اداکاراو?ں پرتاحیات پابندی اور تھیڑز کے لائسنس منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بے حیائی پھیلانے پر تھیڑ مالکان پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے پنجاب آرٹس کونسل کو تمام تھیڑز مالکان سے انڈرٹیکنگ لینے کی بھی ہدایت کر دی۔انڈرٹیکنگ کے بعد سیل شدہ تھیڑز کو کھولنے کا حکم دیا ہے۔وزیر اطلاعات پنجاب نے تھیٹرز مالکان اور آرگنائزر سیملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ایسے تھیڑز ڈرامے بننے چاہیے جنہیں فیملیز دیکھنے آئیں، تھیڑز ڈرامے سماجی موضوعات پر مبنی ہونے چاہیے جس سے عوام کی رہنمائی ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ جن تھیڑز مالکان اور اداکاراو?ں کو فحاشی پھیلانے کا شوق ہے وہ پنجاب میں ڈرامہ نہیں کرسکتے، پنجاب کے تھیڑز دنیا بھر میں اپنی منفرد پہچان ہوتے تھے، تھیڑز کو فحاشی کی اڈے بنانے والوں کی اب کوئی جگہ نہیں ہے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت جلد تھیڑز کیلئے نئی قانون سازی کرنے جارہی ، تھیڑز مالکان فیملی ڈرامے بنائیں حکومت مکمل سپورٹ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ سب تھیڑز کو آخری وارننگ دی جارہی ہے، جس تھیڑ نے رولز کی خلاف ورزی کی انہیں شوکاز نوٹس آئیں گے پھر جرمانہ اور لائسنس منسوخ ہوں گے۔انہوں نے واضح کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہوتے ہوئے تھیڑز میں بے حیائی اور فحاشی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔