لینڈنگ کے دوران کتا رن وے پر آگیا

 دوسری بار کوشش پرکپتان نے طیارے کوبحفاظت اتارلیا
 اسلام آباد( خصوصی رپورٹ)اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرغیرملکی ایئرلائنز کا طیارہ حادثے سے بچ گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی سے اسلام آباد آنے والی غیرملکی ایئرلائن کی پروازکی لینڈنگ کے دوران کتا رن وے پر آگیا اور طیارے کی لینڈنگ کے وقت کتے کی موجودگی پر اے ٹی سی نے طیارے کے کپتان کو فوری آگاہ کیا۔ذرائع نے بتایاکہ اے ٹی سی کی ہدایت پر کپتان نے لینڈنگ کے بجائے طیارے کو چکر لگوایا اور دوسری بار کوشش پرکپتان نے طیارے کوبحفاظت اتارلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے میں 250 سے زائد مسافر سوار تھے۔