پی آئی اے کی ایئرہوسٹس لاہور ایئرپورٹ پر درجنوں قیمتی موبائل سمگل کرتے پکڑی گئی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پی آئی اے کی ایئرہوسٹس لاہور ایئرپورٹ پر درجنوں قیمتی موبائل سمگل کرتے ہوئے پکڑی گئی۔ ایئرہوسٹس عاصمہ شوکت کو لاہور ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے اس وقت پکڑ لیا جب وہ ابوظہبی سے آنے والی پرواز پی کے 264 کے ذریعے درجنوں قیمتی موبائل سمگل کر رہی تھی۔ کسٹمز حکام نے شک کی بنیاد پر اسکے سامان کی تلاشی لی توموبائل فونز برآمد ہوئے، تمام موبائل ضبط کرکیایئرہوسٹس کیخلاف تادیبی کارروائی شروع کردی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے کی گئی ہے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کو روکا جا سکے۔