اسلحہ کی نمائش ،ٹک ٹاکر ذوالقرنین سکندر ساتھیوں سمیت گرفتار

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)تھانہ سبزی منڈی پولیس نے اسلحہ کی نمائش کرنے پر ٹک ٹاکر ذوالقرنین سکندر اور ساتھیوں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔بتایا گیا ہے کہ گوجرانوالہ میں شادی کی تقریب میں ٹک ٹاکر ذوالقرنین سکندر گن مینوں امجد اور وقاص کے ہمراہ اسلحہ کی نمائش کر رہا تھا ،سبزی منڈی پولیس نے تینوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔