لیونل میسی نے بچپن میں انگلش نہ سیکھنے پر افسوس کا اظہار کیا

لیونل میسی نے بچپن میں انگلش نہ سیکھنے پر افسوس کا اظہار کیا

ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے ایک میکسیکن پوڈکاسٹ میں اپنے بچپن کے دوران انگلش نہ سیکھنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

میسی نے کہا کہ انہیں بہت سی باتوں کا افسوس ہے، جن میں سے ایک یہ بھی ہے کہ انہوں نے انگلش نہیں سیکھی۔ انہوں نے بتایا کہ بچپن میں انگلش پڑھنے کا وقت موجود تھا، مگر انہوں نے اس سے فائدہ نہیں اٹھایا، جس کا انہیں شدید افسوس ہے۔میسی نے مزید کہا کہ انہیں کئی مواقع ملے جب وہ دنیا کی حیران کن شخصیات سے بات چیت کر سکتے تھے، مگر انگلش نہ جاننے کی وجہ سے وہ خود کو محدود اور "آدھا جاہل" محسوس کرتے تھے۔انہوں نے اپنے بچوں کے لیے نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ تعلیم پر مکمل توجہ دیں تاکہ وہ مستقبل میں کسی موقع کو ضائع نہ کریں۔