لاہور(کرائم رپورٹر) گریٹر اقبال پارک اور شاہی قلعہ لاہور کی سیر کے لیے آنے والے معصوم شہریوں سے نوسر بازی کرنے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے۔ لاری اڈہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی نوسر باز گینگ کو گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق ملزمان تفریح کی غرض سے دیگر اضلاع سے آنے والے شہریوں کو سبز باغ دکھا کر باتوں میں الجھاتے اور ان سے نقد رقم اور قیمتی اشیاء ہتھیا لیتے تھے۔ ضرورت پڑنے پر ملزمان نشہ آور اشیاء کا استعمال بھی کرتے اور واردات کے بعد فرار ہو جاتے تھے۔واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے بلال احمد نے فوری کارروائی کا حکم دیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا۔ فوٹیج میں ملزمان کو واردات کے بعد فرار ہوتے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان رمضان اور آصف کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے دو لاکھ روپے نقدی، 10 موبائل فونز اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔ دورانِ تفتیش ملزمان نے مزید وارداتوں کا بھی انکشاف کیا ہیگرفتار ملزمان کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹیگیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے بروقت کارروائی اور نوسر بازوں کی گرفتاری پر ایس پی سٹی بلال احمد نے ایس ایچ او لاری اڈہ نسیم خان اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ہے۔