پی سی بی کے تعاون سے نیا کرکٹ گرائونڈ تعمیر کیا جائے گا:ڈی جی پی ایچ اے
لاہور (خصوصی رپورٹ) ڈی جی پی ایچ اے لاہور راجہ منصور احمد نے گریٹر اقبال پارک کا دورہ کیا، جہاں پارک میں کھیلوں کی سہولیات کے فروغ سے متعلق منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ڈائریکٹر انجینئرنگ محمد اصغر نے ڈی جی پی ایچ اے کو گریٹر اقبال پارک میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ڈی جی پی ایچ اے راجہ منصور احمد نے روایتی کشتیوں کے فروغ کے لیے اکھاڑوں کی اپ گریڈیشن کی ہدایت کی۔انہوں نے بتایا کہ گریٹر اقبال پارک میں پی سی بی کے تعاون سے نیا کرکٹ گراو نڈ تعمیر کیا جائے گا،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویڑن کے مطابق یہ منصوبہ لاہور میں کھیلوں کے فروغ کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگا۔ڈی جی پی ایچ اے نے کہا کہ پہلوانوں کے لیے سہولیات میں اضافہ اور شائقین کے بیٹھنے کے انتظامات بہتر بنائے جائیں گے۔منصوبے کے تحت زمین کی فراہمی اور پویلین کی تعمیر پی ایچ اے کرے گا جبکہ پی سی بی کرکٹ گراو نڈ کے لیے تکنیکی معاونت فراہم کرے گا۔