برطانیہ آنے والے سیاحوں کے لیے نئے سفری قوانین کا اعلان

برطانیہ آنے والے سیاحوں کے لیے نئے سفری قوانین کا اعلان

سیر و سیاحت کے لیے برطانیہ آنے والے مسافروں کے لیے نئے سفری قوانین نافذ کر دیے گئے ہیں۔  
تفصیلات کے مطابق، یہ نیا ٹریول سسٹم امریکہ، آسٹریلیا، اور دیگر 85 مختلف ممالک سے آنے والے مسافروں کے لیے لاگو ہوگا۔  برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق، حکومت کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک ٹریول اتھارٹی، جسے ای ٹی اے (ETA) کے نام سے یاد کیا جاتا ہے، امیگریشن سسٹم میں بہتری لائے گی۔ تاہم، نئے نظام کے نفاذ سے ایسے افراد کو مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے جو برطانوی پاسپورٹ کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں یا جن کے پاس دوہری شہریت ہے۔  
نئے قوانین کے تحت، ای ٹی اے چھ ماہ تک برطانیہ میں رہنے کی اجازت دے گا اور یہ سفر کے لیے دو سال تک یا پاسپورٹ کی میعاد ختم ہونے تک کارآمد رہے گا۔ یہ نظام سیاحت، کاروبار یا قلیل المدتی مطالعہ کے وزٹ کے لیے مفید ہے۔  اہم بات یہ بھی ہے کہ برطانوی یا آئرش شہریوں کو ملک میں داخل ہونے کے لیے ای ٹی اے یا ویزے کی ضرورت نہیں ہوگی۔