خلائی مخلوق موجود ہے، زمین پر نہیں آئی: ناسا کے سائنسدان کا دعوی

 کائنات کی وسعت کو دیکھتے ہوئے یہ امکانات بہت زیادہ ہیں  کہیں نہ کہیں زندگی ضرور موجود ہو
واشنگٹن (آئی این پی)امریکی خلائی ادارے ناسا کے ایک سینئر سائنسدان نے کہا ہے کہ کائنات میں خلائی مخلوق کے وجود کے امکانات مضبوط ہیں، تاہم اب تک ایسی کوئی شہادت موجود نہیں کہ کسی خلائی مخلوق نے زمین کا دورہ کیا ہو۔ناسا سے 1968 میں وابستہ ہونے والے ڈاکٹر جینٹری لی نے امریکی سائنسی تنظیم کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج تک کوئی ایسا ثبوت موجود نہیں جو یہ ظاہر کرے کہ کسی خلائی مخلوق یا اس کی مشین نے زمین پر قدم رکھا ہو، جو لوگ ایسا سمجھتے ہیں وہ گمراہ کیے گئے ہیں۔ڈاکٹر لی نے کہا کہ کائنات کی وسعت کو دیکھتے ہوئے یہ امکانات بہت زیادہ ہیں کہ کہیں نہ کہیں زندگی ضرور موجود ہو، ہم کسی نہ کسی شکل میں کائنات میں زندگی ضرور دریافت کریں گے۔