لندن (آئی این پی) برطانوی خلائی سائنسدان ڈیم میگی ایڈرین پوک کا کہنا ہے کہ انسان آئندہ 50 برسوں میں خلائی مخلوق کے وجود کی تصدیق کر سکتا ہے۔ ڈیم میگی ایڈرین پوک کے مطابق سن 2075 تک سائنسدان غیر زمینی حیات کی واضح نشاندہی کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔یونیورسٹی کالج لندن سے وابستہ ڈیم میگی نے کہا ہے کہ ابتدائی دریافتیں کسی ذہین یا انسان نما مخلوق کے بجائے نہایت سادہ جانداروں پر مشتمل ہوں گی۔ ممکنہ طور پر خلائی حیات خردبینی جانداروں کی شکل میں ہوگی