بھارتی نجی بینک میں 590 کروڑ روپے کا فراڈ،4 افراد گرفتار

ہریانہ حکومت کے مختلف محکموں کے اکائونٹس سے بڑی رقم غیر قانونی طور پر منتقل کی گئی
نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی نجی بینک آئی ڈی ایف سی فرسٹ بینک کی چندی گڑھ برانچ سے سامنے آنے والے 590 کروڑ روپے کے بڑے مالی فراڈ کے معاملے میں ہریانہ اینٹی کرپشن بیورو (ACB) نے 4 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان میں بینک کا سابق برانچ منیجر ریبھو رشی، اس کی اہلیہ سواتی سنگلا، سواتی سنگلا کے بھائی ابھیشیک سنگلا اور سابق ریلیشن شپ منیجر بھی شامل ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہریانہ حکومت کے مختلف محکموں کے اکائونٹس سے بڑی رقم غیر قانونی طور پر منتقل کی گئی