یوٹیلیٹی سٹور ملازمین کو عید سے قبل واجبات کی ادائیگی کا حکم

 یوٹیلیٹی سٹورز کی اچانک بندش  غلط فیصلہ تھا جس نے ہزاروں خاندانوں کو متاثر کیا:نوید قمر
 اسلام آباد(آئی این پی )پبلک اکا ئونٹس کمیٹی (پی اے سی )کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں وزارتِ صنعت و پیداوار کو سخت احکامات جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کے متاثرہ ملازمین کو ان کے تمام واجبات عید الفطر سے پہلے ادا کیے جائیں۔کمیٹی کے کنوینر سید نوید قمر نے اجلاس کے دوران یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش اور ملازمین کی حالتِ زار پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔نوید قمر نے کہا  یوٹیلیٹی اسٹورز کی اچانک بندش ایک غلط فیصلہ تھا جس نے ہزاروں خاندانوں کو متاثر کیا