وفاقی وزیر کی یقین دہانی کے باوجود پارلیمنٹ ہائوس میں قائم یوٹیلیٹی سٹور بند

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار کی سینیٹ اور قومی اسمبلی میں یقین دہانی کے باوجود پارلیمنٹ ہائوس میں قائم یوٹیلیٹی سٹور بند کردیا گیا،سٹور کی بندش سے پارلیمنٹ ہائوس کے تین ہزار سے زائد ملازمین کو مشکلات کاسامنا،سپیکر قومی اسمبلی سے سٹور کی فوری بحالی کا مطالبہ کردیا