نوجوان گریجوایٹس اپنی زندگیوں کو بہترین تحقیق کے حصول کیلئے وقف کردیں: ڈاکٹر عطا الرحمن

کراچی(آئی این پی ) معروف سائنسدان پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمن  نے کہا ہے  نوجوان گریجویٹس اپنی زندگیوں کو بہترین تحقیق کے حصول اور سائنسی ترقی کیلئے   وقف کردیں۔  ہمدرد یونیورسٹی کے 28 ویں کانووکیشن میں فارغ التحصیل ہونے والے 1912 طلبا و طالبات اور اسکالرز کو ڈگریاں اور اسناد تفویض کی گئیں۔تقریب میں 35 گریجویٹس کو گولڈ میڈل، 5 کو شہید حکیم محمد سعید میڈل اور 11 اسکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں دی گئیں۔اس کے علاوہ 110 طلبا کو ایم فل کی اسناد اور مختلف فیکلٹیوں کے بہترین کارکردگی دکھانے والے اسکالرز کو ایوارڈز دیئے گئے۔اپنے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمن کا کہنا تھا کہ حقیقت آج فکشن سے زیادہ اجنبی ہے کیوں کہ علم،معدنی دولت نہیں، جو معیشتوں کو چلا رہا ہے