غیرملکی میڈیکل گریجوایٹس کیلئے این آر ای لازمی قرار

لاہور(خصوصی رپورٹ)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے واضح کیا ہے کہ غیرملکی میڈیکل گریجوایٹس کیلئے نیشنل رجسٹریشن ایگزام لازم ہے۔ترجمان پی ایم ڈی سی کے مطابق مریضوں کی حفاظت پی ایم ڈی سی کی اولین ترجیح ہے، غیرملکی میڈیکل گریجوایٹس کیلئے این آر ای لازم ہے۔ پروویڑنل رجسٹریشن صرف تسلیم شدہ غیرملکی اداروں کے گریجوایٹس کو مل سکتی ہے۔اعلامیے کے مطابق غیرتسلیم شدہ اداروں کے گریجوایٹس پہلے این آر ای پاس کریں گے، ای سی ایف ایم جی فہرست والے اداروں کے گریجوایٹس ہی این آر ای کے اہل ہیں، رجسٹریشن کے4 سے7 ہزارکیس زیر التوا ہونے کا دعویٰ غلط ہے۔