بلوچستان کے تمام قبائل کو چاہیے اپنی سکیورٹی فورسز کاساتھ دیں: سرفراز بگٹی

ترقی امن سے آتی ہے، اللہ کا شکر ہے بیکڑ میں بہت امن ہے، ڈیرہ بگٹی کے لوگوں اور قبائل نے امن قائم کیا ہے: وزیراعلی بلوچستان کی میڈیا سے گفتگو
کوئٹہ(آئی این پی ) وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے تمام قبائل کے لوگوں کو چاہیے کہ وہ اپنی سکیورٹی فورسز کاساتھ دیں۔بلوچستان اسمبلی کے باہر میڈیا  سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ بلیدہ میں خواتین کا قتل کیا گیا،  میں اس کی مذمت کرتا ہوں، تمام قبائل کو چاہیے کہ وہ اپنی سکیورٹی فورسز کاساتھ دیں۔انہوں نے کہا کہ  ترقی امن سے آتی ہے، اللہ کا شکر ہے بیکڑ میں بہت امن ہے، بیکڑ میں ڈیرہ بگٹی کے لوگوں اور قبائل نے امن قائم کیا ہے، میں بلوچستان کے لوگوں سے اکثرکہتا ہوں کہ آپ اپنے علاقوں میں امن قائم کرسکتے ہیں۔