کراچی(آئی این پی ) وفاقی کابینہ نے 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکہ متعارف کرانے کی اصولی منظوری پر غور شروع کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت کو10روپے کا سکہ متعارف کروانے سے 40سے 50ارب روپے کی ممکنہ بچت ہوگی،وزیر خزانہ کی سربراہی میں قائم اعلی سطح کی کمیٹی نے کرنسی مینجمنٹ رپورٹ کابینہ کو بھجوادی، سٹیٹ بینک اور سکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن قوانین کے تحت کرنسی مینجمنٹ رپورٹ تیار ہوئی۔آئی سی ایم اے رپورٹ کے مطابق دس روپے کے نوٹ کی اوسط عمر صرف 6 سے 9 ماہ ہے، دس روپے کے سکے کی اوسط عمر 20 سے 30 سال ہے