مائیک پر بھی جہازلگائے گئے‘پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی شازیہ عابد نے طیارے کی خریداری پر سخت سوالات اٹھائے
لاہور(آئی این پی )پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن نے 11 ارب روپے کی لاگت سے خریدے گئے نئے طیارے کے خلاف انوکھا احتجاج کرتے ہوئے ایوان میں کاغذی جہاز اڑا دیئے۔تفصیل کے مطابق پنجاب اسمبلی کا حالیہ اجلاس اس وقت مچھلی منڈی بن گیا جب اپوزیشن ارکان نے وزیر اعلی پنجاب کے لیے 11 ارب روپے کی لاگت سے خریدے گئے نئے طیارے کے خلاف انوکھا احتجاج کیا۔اپوزیشن ارکان نے ایوان میں کاغذی جہاز اڑائے اور مائیکس پر بھی جہاز سجادیئے، اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی شازیہ عابد نے طیارے کی خریداری پر سخت سوالات اٹھائے۔شازیہ عابد نے سوال کیا "کیا 11 ارب کے اس مہنگے طیارے پر اگر کسی مہمان نے جنوبی پنجاب کا دورہ کرنا ہو تو کیا وزیراعلی کیلئے خریدا گیا جہاز ملے گا؟جس پر عظمی بخاری نے جواب میں دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اگر بلاول بھٹو سندھ حکومت کے ہیلی کاپٹر اور طیارے استعمال کر سکتے ہیں، تو یہ پنجاب حکومت کا اثاثہ ہے اور حکومت کی مرضی ہے کہ اسے جیسے چاہے استعمال کرے۔