رمضان چاند:مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پشاورمیںطلب

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 28 فروری کو طلب کرلیا گیا۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اجلاس پشاور میں طلب کیا گیا ہے۔اجلاس 29 شعبان المعظم 1446 ہجری، بروز جمعہ محکمہ اوقاف پشاور کی بلڈنگ میں ہوگا۔وفاقی حکومت نے ملک بھر میں ایک ساتھ رمضان المبارک کے انعقاد کی کوشش کے طور پر چاند دیکھنے کے لیے اجلاس پشاور میں بلانے کا فیصلہ کیا تھا۔