اسلام آباد (خصوصی رپورٹ )ماہ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور زونل کمیٹیوں کے اجلاس کل 19 مارچ کو اسلام آباد میں جبکہ صوبائی کمیٹیوں کے اجلاس اپنے زونل ہیڈ کوراٹرز میں ہونگے ،سپارکو نے شوال کے چاند سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ 19 مارچ کو شوال کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے جس کے باعث عیدالفطر ممکنہ طور پر 21 مارچ کو ہو گی ، سپارکوکے مطابق شوال 1447 ھ کا نیا چاند 19 مارچ کو صبح 6:23 بجے پیدا ہو گا، 19مارچ کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمرتقریباً 12 گھنٹے41 منٹ ہوگی،ساحلی علاقوں میں سورج اورچاند کے غروب کیدرمیان تقریباً 28 منٹ کا فرق متوقع ہے ،متوقع طور پر یکم شوال 1447ھ ہفتہ21 مارچ کو ہو گی، پاکستان میں عیدالفطر21 مارچ کو ہونے کا امکان ہے، حتمی اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیر آزاد چاند دیکھنے اور شہادتوں کا جائزہ لینے کے بعد کریں گے۔