یونیورسٹی طالبہ سمیت2 افراد اغوا

قصور(خصوصی رپورٹ)دو مختلف واقعات میں یونیورسٹی طالبہ سمیت دو افراد کو اغوا کرلیاگیا۔ تابندہ سکول راجہ جنگ کے رہائشی عبداللطیف عطاری ولد محمدصدیق نے تھانہ راجہ جنگ میں مقدمہ درج کروایا کہ میری 19سالہ بیٹی (الف) گھر سے پیپر دینے ورچوئل یونیورسٹی رائیونڈ کیمپس گئی مگر واپس نہ آئی، پوچھ پڑتال کیا کہ میری بیٹی یونیورسٹی پہنچی ہی نہیں،معلوم ہوا ہے کہ میری بیٹی کو علی حماد وغیرہ نے زبردستی اغوا کیا اور میری بیٹی کی جان خطرہ میں ہے جبکہ وارڈ نمبر1محلہ حاجی لکھے خاں الہ آبادکے رہائشی محمد اقبال ولد غلام محمد نے تھانہ الہ آباد میں مقدمہ درج کروایا کہ نامعلوم ملزموں نے میرے 38سالہ بیٹے ارشاد علی کو اغوا کرلیاہے۔ پولیس نے مقدمات کا اندراج کرلیا۔