مسجد نبوی ﷺ کے گیٹ نمبر 100 میں "فرسٹ ہاؤس" نمائش کا انعقاد

مسجد نبوی ﷺ کے گیٹ نمبر 100 میں

مسجدِ نبوی ﷺ کے گیٹ نمبر 100 میں فرسٹ ہاؤس نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس میں مسلمانوں کو مسجدِ نبوی ﷺ اور خانہ کعبہ کی تاریخ سے آگاہی فراہم کی گئی۔

 نمائش میں دونوں مقدس مقامات کی تعمیر کے حوالے سے تفصیلات اور معلومات پیش کی گئیں۔اس نمائش میں خاص طور پر خانہ کعبہ کی تعمیر اور اس کی خصوصیات کو نمایاں کیا گیا، جس سے شرکاء کو اسلامی تاریخ کی اہمیت اور ان مقدس مقامات کے حوالے سے آگاہی حاصل ہوئی۔اسی دوران پاکستان کے وفاقی وزیرِ مذہبی امور، سردار محمد یوسف نے مکہ مکرمہ میں سعودی وزیرِ حج و عمرہ سے ملاقات کی، جس میں آئندہ حجاج کے لیے انتظامات پر بات چیت کی گئی۔ اس ملاقات میں پاکستانی سفیر احمد فاروق اور قونصل جنرل جدہ بھی شریک تھے۔