پاکستان میں جمہوریت کبھی سرنڈر نہیں کرے گی:بلاول بھٹو

پاکستان میں جمہوریت کبھی سرنڈر نہیں کرے گی:بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے محترمہ بینظیر بھٹو کو جرأت، ہمدردی اور قربانی کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی زندگی نے پاکستان میں جمہوریت کے لیے خون سے لکھا عہد قائم کیا۔

بلاول بھٹو نے اپنی اٹھارہویں برسی کے موقع پر کہا کہ شہید بینظیر بھٹو محض ایک رہنما نہیں بلکہ مظلوموں کی امید، آمریت اور انتہاپسندی کے خلاف مزاحمت کی ناقابلِ تسخیر علامت تھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کے طور پر مشکلات کے باوجود محترمہ بینظیر بھٹو نے عوام دوست پالیسیاں نافذ کیں، پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنایا، قومی خودمختاری کا تحفظ کیا اور عالمی سطح پر ملک کی ترقی پسند اور باوقار شناخت بحال کی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ اپنے والد اور بھائیوں کی شہادت اور برسوں کی اذیتوں کے باوجود بینظیر بھٹو نے جمہوریت کی جدوجہد میں آخری دم تک بلا خوف و خطر قیام کیا اور جامِ شہادت نوش کیا۔